لکھنؤ:اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی پریورتن یاترا میں وزیراعظم نریندر مودی آئندہ 20نومبر کو آگرہ میں ریلی کو خطاب کریں گے ۔اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی 14نومبر کو غازی پور میں پریورتن یاترا کو خطاب کرچکے ہیں۔
آگرہ کے بعد 27نومبر کو مسٹر مودی کاکشی نگر میں عوامی جلسہ منعقد کیا گیا ہے ۔تین دسمبر کو وہ مرادآباد ،11دسمبر کو بہرائچ اور 18دسمبر کو مسٹر مودی کا جلسہ کانپورمیں ہوگا۔اس کے بعد 24دسمبر کو وزیراعظم لکھنؤ میں ریلی کو خطاب کریں گے ۔پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری ودیا ساگر سونکر نے بتایا کہ وزیراعظم کی آگرہ ریلی کے کنوینر نوین جین،کشی نگر مین اشٹ بھجا شکلا،مرادآباد میں جسونت سینی اور امت اگروال بہرائچ میں سبھاش تریپاٹھی اور پدم سین چودھری اور کانپور کی ریلی کے کنوینر ستیے دیو پچوری اور مکھ لال ہوں گے ۔ریلی میں خاص طور پر نوٹوں کے منسوخ ہونے کی مذمت کررہے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے نشانے پر وزیراعظم کے رہنے کا امکان ہے ۔