سول:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نیا انتظامیہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکہ رخ کو اولین ترجیح دے گا۔یہ بات جنوبی کوریا کے ایک افسر نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر سے بات چیت کے بعد کہی ہے ۔ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائکل فلین نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکہ کے اتحاد کو اور مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ اتحاد ہمارے لئے بہت زیادہ اہم ہے ۔جنوبی کوریا کے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل اور سابق خفیہ افسر چو تائے کی قیادت میں فسروں کے ایک وفد نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد ہی جنوبی کوریا کے افسر نے ٹرمپ انتظامیہ کے رخ کے بارے میں نامہ نگاروں کو اطلاع دی۔فلین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کے خلاف سخت رخ اختیار کرے گا۔