کلکتہ:مغربی بنگال میں ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس کے حق میں فیصلہ آنے سے خوش وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بنگال کے عوام نوٹوں پر پابندی پر اپنے غصے کا اظہار ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کی ریلی میں شرکت کیلئے دہلی روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نوٹ پر پابندی پر عوا م کے غصہ کا اظہار ہے ۔مرکز ی حکومت کی پالیسی سے عوام میں سخت ناراضگی ہے ۔مرکز کو اس نتائج سے سبق حاصل کرنے کی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور پنجاب میں بھی بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مودی حکومت نے 2014کے لوک سبھا انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق بیرون ملک سے کالا دھن کو واپس لانے میں ناکام رہی ہے ۔مودی نے عام آدمی سے جو وعدے کیے تھے اس میں سے کسی کو بھی پورا نہیں ہے ۔
مودی نے عام آدمی سے روپیہ وصول کرلیا ہے مگر وہ بڑے گناہ گاروں کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکے ہیں ۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے دو لوک سبھا اور ایک اسمبلی حلقے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔تملوک لوک سبھا میں ترنمول کانگریس نے 4.97ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے ۔بردوان کے مونٹیشور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار سیکت پانجا نے 1,27,127ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔جب کہ کوچ بہار میں ترنمول کانگریس کے امیدوار پارتھا پریتم نے 3.2لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔