نئی دہلی: جموں و کشمیر کے مچیل سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ میں تین جوانوں کے شہید ہونے اور ان میں سے ایک کی لاش کو پاکستانی فوجیوں کی طرف سے بری طرح سے مسخ کئے جانے کے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامانیم سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چار ٹکڑے کر دیئے جائیں۔
مسٹر سوامی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ اب جنگ [؟][؟]کر کے اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا۔ “ہندستان کو چاہئے کہ پاکستان کے چار ٹکڑے ٹکڑے کر دینے والی جنگ کی تیاری کرے “۔
سرحدپارواقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 29 ستمبر کو ہندوستانی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مرکز میں حکمراں پارٹی کے کسی لیڈر نے جنگ کی بات کی ہے ۔ سرحد پارکر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مسلسل فائرنگ میں اب تک 18 ہندستانی جوان شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں سے دو جوانوں کے لاشوں کے ساتھ بربریت کی گئی ہے ۔