ترچناپلی (تمل ناڈو): ترائیور کے نزدیک مردگم پٹی میں بارود بنانے والی نجی فیکٹری میں بڑ ے پیمانہ پر آگ لگنے سے بڑا دھماکہ ہوا ہے جس میں دس ملازموں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ابتدائی خبروں میں پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صبح سات بجے دھماکہ ہوا جب وہاں بہت سے ورکر صبح کی شفٹ میں کام کررہے تھے ۔پوری اکائی کو آگ نے گھیر لیا ہے اور گہرا دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے ۔ کئی ملازم کارخانہ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
فائر بریگیڈ اور راحت محکمہ کے لوگ نیز سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت کا کام شروع کردیا ہے مگر جس پیمانہ پر آگ لگی ہوئی ہے اس مین بہت مشکل پیش آرہی ہے ۔ مزید تفصیل کا انتظار ہے ۔