ڈائمنڈ ہاربر:جنوبی 24 پرگنہ میں تین سے چھ ماہ عمر کے تین لاوارث بچے فالٹامیں ایک جھاڑی میں پائے گئے ہیں۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ہے ۔مقامی لوگوں نے کل رات بچوں کے رونے کی آواز سنی اور تلاش کرنے پر ایک بچی اور دو بچے انہیں جھاڑیوں میں مل گئے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف چھا پہ ماری کی وجہ سے کسی نے پکڑے جانے کے خوف سے بچوں کو وہاں چھوڑ دیا ہوگا۔
موقع پر پولیس کے پہنچنے سے قبل مقامی عورتوں نے بچوں کی دیکھ بھال کی۔ بچوں کوڈائمنڈ ہاربر ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت ٹھیک ہے ۔ ان تین بچوں کی بازیابی کے بعد اب تک نوزائیدہ سے 10 سال عمر تک کے 38 بچوں کو ریاست میں اسمگلروں کے چنگل سے چھڑایا جا چکا ہے ۔ 21 نومبر سے یہاں مہم چلائی جارہی تھی۔