ماناگوا:نکاراگوا میں بین سمندری نہر منصوبے کی تعمیر کی مخالفت کرنے والے 11مظاہرین پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوگئے ۔فیڈرل پولیس نے بتایا کہ کیریبین سمندر سے بحرالکاہل تک 280کلومیٹر طویل نہر منصوبے کی مقامی شہری اور ماحول دوست کارکن مخالفت کررہے ہیں۔
مقامی شہری نہر کی تعمیر ہونے پر یہاں نکاراگوا جھیل کے تباہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر مظاہرہ کررہے ہیں۔مظاہرین نے کل دارالحکومت ماناگوا میں مظاہرے کے لئے جمع ہونے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پولیس اور مظاہرین کے درمیان نیوواگیونیا علاقے میں جھڑپ کی وجہ سے اسے ٹال دیا گیا۔مظاہرے میں شامل فرانسسکا رامیریج نے کہا،”جھڑپ میں پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔
”اس دوران فیڈرل پولیس کے ڈپٹی ڈائیریکٹرفرانسسکو ڈیاز نے کہا،”پولیس نے مظاہرین کو کو تتر بتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے ۔جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔