لکھنؤ: اترپردیش کی حکومت نے معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کی رقم بڑھاکر 21 ہزار روپے کرنے کا آج اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلی اکھلیش یادو نے عالمی یوم معذور کے موقع پر یہاں ٹرائی سائیکل تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ معذوروں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کی رقم بڑھاکر ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے کیے جا رہے ہیں لیکن جلد ہی اسے 21 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔مسٹر یادو نے کہا کہ معذوروں کے باوجود محنت کرنے والے اور روزگار سے وابستہ افراد کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ اس کے لئے ضرورت پڑنے پر ضابطے میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو اپناروزگارآپ کے ذریعے آگے بڑھنے کا کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے ہر ضلع میں کم از کم تین معذوروں کا انتخاب کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ریاست میں معذروں کے استعمال کے لئے 10 ہزار آلات تقسیم کئے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ضلع کے انچارج وزیروں اور محکمہ جاتی وزیروں سے بھی معذوروں کو آلات تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان کی حکومت معذوروں کے تئیں ہمیشہ ہمدردی کا رویہ رکھتی ہے ۔ سرکاری افسروں کو بھی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معذور افراد کے ساتھ نرم رویہ اپنائیں۔