بلیا: اترپردیش میں بلیا کے گڑھوار علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو کرشن نے آج یہاں بتایا کہ جگنی گاؤں میں گزشتہ 4 دسمبر کی شب تین نوجوانوں نے ایک سولہ سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی تھی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ گاؤں کے ہی برجیش، پپو اور راجن نے سنسان جگہ پر لے جاکر اس کی عصمت دری کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے نامزد مقدمہ درج کرتے ہوئے برجیش اور پپو کو گرفتار کرلیا جبکہ راجن کی تلاش کی جارہی ہے ۔