واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی مدد کی تھی۔انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام نے اس کا انکشاف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا روس کی حکومت کے ساتھ تعلق تھا۔اس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن اور اس کی تشہیری مہم کے چیئرمین سمیت دیگر کے ہزاروں ای میل کو ہیک کیا اور اسے وکی لیکس سے اشتراک کیا تھا۔
حکام نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث شخص خفیہ محکمہ ہی سے وابستہ ہے اور اس نے محترمہ ہلیری کو الیکشن میں نقصان پہنچانے کے لئے ٹرمپ کی مدد کی تھی۔ایک سینئر افسر نے کہا کہ انٹیلی جنس تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ روس محترمہ کلنٹن کے خلاف ٹرمپ کی مدد کر رہا تھا۔تاہم اس معاملے میں ٹرمپ کی ٹیم نے کوئی رد عمل نہیں کیاہے ۔وہیں ٹرمپ نے بھی خفیہ محکمہ کے ان الزامات کا مسلسل تردید کی ہے کہ روس نے امریکہ کے خفیہ ڈیٹا کو ہیک کیا ہے ۔انہوں نے اس ہفتے ایک میگزین سے کہا ‘میں اس پر یقین نہیں کرتا ہوں کہ روس نے امریکی انتخابات میں کوئی دخل دی ہے ۔ہیک روس بھی کر سکتا ہے اور چین بھی کر سکتا ہے ۔ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اپنے ملک میں ہی اس کام کو کر رہا ہو۔’