نئی دہلی(ایجنسی)۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کی نظر باکس آفس کے جس جادو کے اعداد و شمار پر تھی ، اب وہاں تک ان کے لئے پہنچنا ناممکن جیسا لگ رہا ہے ۔دراصل ، عامر خان کی نظر اپنی فلم دھوم ۳کے ۳۰۰ کروڑ کی کمائی کے ریکارڈ پر تھی ۔ یہ ایک ایسا جادو ئی اعداد و شمار ہے ، جسے اب تک کوئی ہندی فلم نہیں چھو پائی ہے ۔ دھوم -۳نے جس طرح طوفانی شروعات کی تھی ، اسے دیکھتے ہوئے سمجھا رہا تھا کہ عامر کی یہ فلم ۳۰۰کروڑ کی کمائی کا نیا ریکارڈ بنا دے گی ۔ لیکن اب یہ ریکارڈ بہت دور محسوس ہونے لگا ہے ۔ دھوم -۳ ؍ابھی تک ۲۸۰ کروڑ کی کمائی کر چکی ہے ، لیکن اب اس فلم کی رفتار اتنی سست ہو چکی ہے کہ اس کے لئے تقریبا ۲۰ کروڑ کمانا ناممکن سمجھا جا رہا ہے ۔ ویسے بھی یہ جمعہ کو سلمان خان کی فلم جے ہو ریلیز ہو رہی ہے اور اس کے بعد دھوم ۳ زیادہ تر تھیٹر سے غائب ہو جائے گی ۔ٹھیک ہے عامر خان بھلے ہی ۳۰۰ کروڑ کا ریکارڈ نہیں بنا پائے ، لیکن انہوں نے بالی وڈ کی سب سے پیسہ کمانے والے اور کامیاب فلم کا ریکاڈ اپنے نام کر لیا ۔ دیکھتے ہیں سلمان کی فلم ‘ جے ہو ‘ دھوم
-۳کے اس ریکارڈ کے ارد گرد پہنچ پاتی ہے یا نہیں ۔