انقرہ:ترکی کے شہر استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہوئے خودکش حملے کے الزام میں باغی تنظیم کردش ورکرز پارٹی(پی کے کے )سے تعلق رکھنے والے 568لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے ۔ترکی کے وزارت داخلہ نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دھماکے کے بعد ملزمین کی تلاش میں ملک کے 28صوبوں میں مہم چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت گزشتہ دو دنوں میں پی کے کے سے منسلک 568لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہفتے کو خودکش بم دھماکے میں 30پولیس افسروں سمیت 44افراد کی موت ہوگئی اور 155دیگر زخمی ہوگئے ۔اسٹیڈیم کے باہر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ترکی کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ چل رہا تھا۔