بیجنگ:چین کے تائیوان امور کے دفتر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اگر ”ایک چین” پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا یا اس میں مداخلت کی گئی تو اس سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام بری طرح متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ امریکہ کے نومنتخب ڈونالڈ ٹرمپ نے اتور کو کہا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ امریکہ اپنے اس دیرینہ موقف پر قائم رہے کہ تائیوان ”ایک چین” کا حصہ ہے ۔