ممبئی (ایجنسی)کرن جوہر کے چاہنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے ۔فلمساز کرن جوہر نے خود کہا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں ڈائریکشن میں واپسی کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر میں شوٹنگ فلور پر ہوں گے لیکن انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں اور کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا ۔کرنل نے کہا کہ جیسا کہ میڈیا میں خبر ہے کہ میں ایک پیریڈ فلم بنانے جا رہا ہوں تو میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس طرح کی کوئی بھی فلم نہیں بنانے جا رہا ہوں ، میری فلم تھوڑی سی لیک سے ہٹ کر ہو گی ، ابھی میں بس اتنا ہی بول سکتا ہوں ۔ معلوم ہو کہ کرن جوہر کی آخری ہدایت کاری والی فلم سال۲۰۱۲ میں آئی فلم ‘ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘تھی جو کہ ایک بڑی ہٹ فلم تھی ۔ خبر یہ بھی ہے کہ کرن جوہر جس فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹرہیں اس میں ہیرو سلمان خان ہوں گے نہ کہ شاہ رخ خان لیکن اس خبر کو ہائی لائٹ ہونے سے بچانے کے لئے کرن جوہر ابھی اس مسئلے پر خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں ۔ خیر آپ کو بتا دیتے ہیں کہ ۱۹۹۸ میں آئی شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کرن کی ہدایت میں بنی پہلی فلم تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی خوشی کبھی غم ، کبھی الوداع نہ کہنا کل ہو نہ ہو ، مائی نیم از خان جیسی ایوارڈ وننگ فلموں کی ہدایت کاری کی ہے ۔ ان تمام فلموں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ان تمام فلموں میں ہیرو شاہ رخ خان تھے ۔ خیر دیکھتے ہیں کہ اس بار کنگ خان کے بغیر وہ کیسی فلم بناتے ہیں؟ معلوم ہو کہ کرن جوہر ان دنوں چھوٹے پردے پر نظر آ رہے ریئلٹی شو ‘ ا نڈیازگاٹ ٹیلنٹ کے جج اور اس کے ساتھ ہی وہ
چیٹ شو کافی ود کرن کے میزبان کے طور پر نظر آ رہے ہیں ۔