الور: راجستھان میں نوٹ کی منسوخی کے بعد ضلع الور کے دیہی علاقے میں بینک سے نقدی نہ ملنے سے لوگ مشتعل ہوکر آج دیہی بینک کی شاخ باڑہ بڑکول کے بہار لکشمن گڑھ- مالاکھیڑا سڑک پر جام لگا دیا۔
گزشتہ ایک ہفتے سے بینک سے پیسے نہ ملنے سے پریشان دیہاتیوں نے باڑہ بڑکول شاخ کے بہار راستے پر پتھر ڈال کر جام لگا دیا اورخواتین سڑک پر بیٹھ گئیں۔ انہوں نے بینک کے اہلکاروں پر رات کے وقت رسوخ والوں کے لئے پیسے تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ بھی کیا۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق تقریبا ایک گھنٹے تک راستہ جام رہنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دیہاتیوں کو سمجھا کر جام کھلوایا۔ جام کی وجہ سے راستے پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔
لوگوں نے الزام لگایا کہ بینک اہلکار رات میں دس بجے تک بینک کھولتے ہیں اور ساز باز کرکے لوگوں کو رات میں پیسے تبدیل کر رہے ہیں۔ سنیتا دیوی نے بتایا کہ گھر کا کام چھوڑ کر روزانہ بینک آتے ہیں لیکن پیسے نہیں مل رہے ہیں اور بینک والے رات میں نوٹ تبدیل کرتے ہیں ۔ نیمي چند نے بتایا کی بینک کے اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔