اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جنوبی سوڈان میں ہتھیاروں کو لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وقت رہتے کارروائی نہیں کی گئی تو یہاں قتل عام شروع ہو سکتا ہے ۔
مسٹر مون نے سلامتی کونسل میں کل کہا ‘اگر ہم کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو جنوبی سوڈان بڑے پیمانے پر ظلم کے دہانے پر کھڑا ہوگا۔’ سلامتی کونسل کو جنوبی سوڈان میں ہتھیاروں کے پہنچنے کو روکنے کے لئے ضرور قدم اٹھانا چاہئے ۔