نئی دہلی:غیر نقد معیشت کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے اپنے تمام ملازمین کو ای ادائیگی کے ذریعے تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے وہ آرڈیننس لائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں ایک آرڈیننس لانے کی تجویز منظورکی گئی ۔ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں اس آرڈیننس کی جگہ ایک بل لایا جائے گا۔ حکومت کا یہ فیصلہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد آیا ہے جسے غیر نقد معیشت کی سمت بڑھتا ہواایک اہم قدم مانا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے بھی لوگوں سے غیر نقد لین دین کی طرف بڑھنے کی اپیل کی تھی۔