حیدرآباد:نوٹوں کی منسوخی کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں کافی گراوٹ ہوگئی ہے جس کے بعد کسانوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹماٹر پھینک دیئے ۔ کئی مقامات پر ٹماٹر کو مفت میں تقسیم کیا گیا ۔
نوٹ بندی کے سبب ٹماٹر کی قیمت ایک روپیہ فی کلو سے بھی کم ہوگئی ہے ۔ شہر حیدرآباد کی بوئن پلی مارکٹ میں کسانوں نے 7500 کلو ٹماٹر کو سڑکوں پر پھینک دیا اور عوام میں مفت تقسیم کردیا ۔
ان کسانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب ان کی فصل پر اثر پڑا ہے اور فصل اگانے کے لئے لگائی گئی رقم تو چھوڑیئے ٹماٹر کو ٹرانسپورٹ کرنے کی قیمت بھی وصول نہیں ہورہی ہے جس سے انہیں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں کسانوں نے اسی طرح کا احتجاج کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نوٹ بندی کے سبب سبزی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ ہوئی ہے