واشنگٹن: اوبامہ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل سے متعلق تجویز پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اطلاع باقاعدہ طور پر دی گئی ہے ۔
اس سے پہلے مصر کے صدر عبد الفتح ا لسسي نے مصر کے اقوام متحدہ کے مشن کو حکم دے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل سے متعلق ایک تجویز پر ہونے والی پولنگ ملتوی کرنے کے لئے کہا ہے ۔
اس تجویز میں اسرائیلی قبضے والے فلسطینی علاقے کو خالی کرنے اور وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق مصر نے یہ فیصلہ اسرائیل اور نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر کیا ہے ۔