پٹنہ : کرسمس سے ایک دن پہلے بہار کے مختلف اضلاع سے مصنوعات محکمہ نے بھاری مقدار میں انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
مظفر پور سے یہاں کی رپورٹ کے مطابق ضلع کے بھم پورا تھانہ علاقے کے چاندنی چوک علاقے میں ایک آلو لدے ٹرک کو شک کی بنیاد پر روک کر مصنوعات محکمہ کے حکام نے تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران آلو کے بیگ کے نیچے چھپا کر رکھے گئے 400 سے زائد کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی جاتی ہے ۔
مظفر پور کے مصنوعات سپرنٹنڈنٹ امت کمار نے آج یہاں بتایا کہ برآمد کارٹن سے تقریبا ًپانچ ہزار بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کو خصوصی احتیاط کے ساتھ آلو کے بوروں کے درمیان چھپایا گیا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو. برآمد ٹرک پر ہریانہ کا نمبر لکھاہے ۔
وہیں نوادہ سے موصول اطلاع کے مطابق نوادہ شہر تھانہ علاقے کے بدھول گاؤں کے قریب ایک گاڑی سے 420 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔