جے پور، 21 جنوری (یو این آئی) راجستھان کے وزیر برائے معدنیات کیلاش میگھوال نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ وزیراعلی وسندھرا راجے نے آج یہاں صحافیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر میگھوال نے کل رات وزیر کے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ محترمہ راجے نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کابینہ کی توسیع صحیح وقت پر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ مسٹر میگھوال نے راجستھان اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لئے منتخب ہونے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دیاہے۔مسٹرمیگھوال کو اسپیکر منتخب کرنے کے لئے اتفاق رائے سے ایک قرار داد پیش کی ہے۔