حیدرآباد،21 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ونکیا نائیڈو نے قومی راجدھانی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے دھرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے احتجاج سے عام لوگوں کو پریشان نہیں کرنا چاہئے۔مسٹر نائیڈو آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا “دہلی میں جس طرح کی صورت حال ہم دیکھ رہے ہیں وہاں کی سڑکوں پر افراتفری کا ماحول ہے۔ آپ دہلی میں بہتر انتطامیہ اورحکومت دینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مسٹر کیجریوال اپنے وزیروں کی حمایت کر رہے ہیں اس سے ان پر اعتماد کم ہوا ہے اور اس پورے معاملے میں بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔