پٹنہ:بہار میں ”مکمل طورپر شراب پر پابندی”اور ”سات عزائم”پر عمل شروع کرنے کی وجہ سے 2016 میں نتیش حکومت کو جہاں خوب ستائش ملی وہیں حکمراں پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی کے ”کارناموں”کی وجہ سے اس کی رسوائی بھی ہوئی ۔ بہار میں گزرتے 2016 کا ایجنڈا وزیر اعلی نتیش کمار نے 2015 کے 26 نومبر کو ہی یکم اپریل 2016 سے شراب پر پابندی نافذ کرنے کا اعلان کر طے کر دیا تھا۔انسداد نشہ اور پیداواری بل 2015 کے تحت پہلے مرحلے میں پوری ریاست میں یکم اپریل سے مقامی شراب کی پیداوار، استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔
ساتھ ہی دیہی علاقوں میں غیر ملکی شراب کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ حکومت نے شراب پرپابندی کی حمایت میں مضبوط عوامی حمایت اور خواتین تنظیموں کی جانب سے شہری علاقوں میں بھی غیر ملکی شراب کی فروخت پر پابندی لگانے کے مطالبے کے پیش نظر پانچ اپریل سے تمام ریاست میں غیر ملکی شراب کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج دیاگیا۔ اسی درمیان حکومت نے مکمل طورپر شراب پر پابندی کو اور سختی سے عمل میں لانے کے لئے نئی پیداوار کی پالیسی 2016 کو اسمبلی کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جسے صوتی ووٹوں سے منظوری دے دی گئی۔ اس نئے قانون میں گھر سے شراب کی بوتل برآمد ہونے پر خاندان کے تمام بالغ اراکین کو گرفتار کرنے اور گاؤں پر اجتماعی جرمانہ کرنے جیسے انتظام ہیں۔
اسی دوران پٹنہ ہائی کورٹ نے 30 ستمبر کو بہار میں مکمل طور پر شراب پر پابندی سے متعلق حکومت کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا۔ چیف جسٹس اقبال احمد انصاری اور جسٹس نونیت پرساد نے ریاست میں مکمل طور پر شراب پرپابندی قانون کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے شراب پر پابندی سے متعلق پانچ اپریل 2016 کو جو نوٹیفکیشن جاری کی تھی وہ آئین کے موزوں نہیں ہے ، اس لیے اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ہائی کورٹ نے 20 مئی کو اس معاملے پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
ہائی کورٹ کا فیصلہ انسداد نشہ اور پیداواری بل 2015 سے متعلق ریاستی حکومت کی 5اپریل 2016 کو جاری نوٹیفکیشن سے منسلک کیا گیا تھا، اس لئے مانسون سیشن کے دوران اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے منظور نئے بہار انسداد نشہ اور پیداواری بل 2016 جسے گورنر نے بھی منظوری دے دی تھی اسے دو اکتوبر سے نافذ کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی۔ ادھر مسٹر نتیش کمار نے شراب پرپابندی کے بعد مل رہی عوامی حمایت سے حوصلہ افزا ہوکر قومی سیاست میں اپنے کردار کو اور مؤثر بنانے کے مقصد سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ 23 اپریل کو جے ڈی یو کی باقاعدہ طور پر کمان سنبھالنے کے بعد مسٹر کمار نے اعلان بھی کر دیا کہ وہ قومی سطح پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے خلاف اتحاد .. بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے 2019 میں مودی حکومت کی الوداعی یقینی ہوگی۔
مسٹر کمار اس کے بعد سب سے پہلے 10 مئی کو پڑوسی ریاست جھارکھنڈ گئے اور وہاں دھنباد سے شراب پر پابندی کے سلسلے میں قومی مہم کا آغاز کیا۔ اس کے بعد مسٹر کمار نے اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دہلی اور کئی دیگر ریاستوں میں جا کر اس کے لئے مہم چلائی۔وزیر اعلی ایک طرف جہاں شراب پر پابندی کے ذریعے نشے کے خلاف بڑے طبقے کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہیں دوسری طرف نومبر 2015 کے اسمبلی انتخابات کے وقت کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی سمت میں قدم اٹھا کر اپنی تصویر کو اور نکھار رہے تھے ۔
2016 کے آغاز میں ہی تیار بہار کے سات عزائم کے نفاذ کو ترجیح دیتے ہوئے اس کے مشن موڈ میں عمل درآمد، نگرانی اور مشاورت کے لئے 25 جنوری کو نتیش حکومت نے بہار ترقی مشن قائم کر دیا۔نتیش حکومت نے سات عزائم میں شامل ”تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 35 فیصد ریزرویشن”دینے کا فیصلہ 20 جنوری کو نافذ کر دیا۔ اسی طرح ”ہر گھر، نل کے پانی”اور ”بیت الخلا کی تعمیر، گھر کا احترام”عزم27 ستمبر کو ناٖفذکئے گئے ۔”اقتصادی حل، نوجوانوں کو تقویت”عزم کے تحت بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کی منصوبہ بندی، وزیر اعلی عزم اپنی مدد بھتہ منصوبہ بندی اور موثر یوتھ پروگرام کی منصوبہ بندی کا آغاز دو اکتوبر سے ہو گیا۔ ساتھ ہی بہارا سٹارٹ اپ پالیسی 2016 اور تمام سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مفت وائی فائی سہولت کے لئے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
حکومت کے ایک اور عزم ”گھر تک پکی گلی نالوں”کی تعمیر کی منصوبہ بندی 28 اکتوبر اور “ہر گھر بجلی مسلسل” عزم کا آغاز 15 نومبر کو کر دیا گیا۔ اسی طرح “موقع بڑھیں ، آگے پڑھیں” عزم کے تحت اضلاع میں جی این ایم اسکول، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پولی ٹیکنیک، خواتین صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ابھیتر کالجوں، طبی کالجوں میں نرسنگ کالج اور سب ڈیویژن میں اے این ایم اسکول اور سرکاری صنعتی تربیتی ادارے قائم منصوبوں کو منظوری دے دی گئی ہے ۔مکمل طور پر شراب پر پابندی” اور “سات عزائم ” پر عمل شروع کرنے کی وجہ سے جہاں وزیر اعلی مسٹر کمار خوب تالیاں لوٹ رہے تھے وہیں اسی دوران حکمران عظیم اتحاد کے اجزاء جماعتوں کے کچھ ممبران اسمبلی کے “کارناموں” کی وجہ سے حکومت کی رسوائی بھی ہو رہی تھی۔ اس سال کے شروع میں ہی جے ڈی یو رکن اسمبلی سرفراز عالم کو ٹرین میں ساتھ سفر کرنے والی خاتون مسافر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔
17جنوری 2016 کو گوہاٹی راجدھانی ایکسپریس میں ایک خاتون مسافرنے مسٹر عالم پر بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔الزام کے بعد جے ڈی یو نے مسٹر عالم کو پارٹی سے معطل کر دیا۔ مسٹر عالم بہار کے کشن گنج کے جوکیھاٹ سے رکن اسمبلی ہیں اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر محمد تسلیم الدین کے بیٹے ہیں۔ تاہم بعد میں ذیلی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد 25 جنوری کو مسٹر عالم جیل سے باہر آ گئے ۔
اسی طرح حکمران عظیم اتحاد کے اہم اتحادی راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی راج ولبھ یادو پر نا بالغ لڑکی کی آبرو ریزی کا الزام لگا۔ طویل مدت تک فرار رہنے کے بعد آر جے ڈی ممبر اسمبلی نے بالآخر پولیس کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور منقولہ اور غیر منقولہ جائداد کے منسلکہ کے عمل کے شروع ہونے پر عدالت میں 10 مارچ کو خودسپردگی کی تھی۔ اس معاملے میں پولیس مسٹر یادو اور پانچ دیگر لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور پاسکو ایکٹ 2012 کے تحت چارج شیٹ داخل کر چکی ہے ۔
حکمران جنتا دل یو کی قانون ساز کونسلر منورما دیوی کے بیٹے راکی [؟][؟]یادو پر تاجر کے بیٹے آدتیہ سچدیوا کے قتل کا الزام لگا۔روڈ ریج معاملے میں ایک کاروباری کے بیٹے کے قتل کے ملزم راکی [؟][؟]یادو کی تلاش میں جب پولیس نے قانون ساز کونسلر منورما دیوی کی شہر گیامیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو موقع پر انگریزی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی تھی۔پولیس نے اس کے بعد نئے انسداد نشہ اور پیداواری قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں قانون سازی کونسلر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔معاملے میں منورما دیوی نے 17 مئی کو مقامی عدالت میں خود سپردگی کر دی تھی اور تقریباً15 دن سے بھی زیادہ وقت تک جیل میں رہنے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ سے چھ جون کو انہیں ضمانت ملی ہے ۔ تاہم اسی دوران جے ڈی یو نے انہیں پارٹی سے معطل بھی کر دیا۔
اسی طرح سات ستمبر کو پٹنہ ہائی کورٹ سے جب راشٹریہ جنتا دل کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی ضمانت منظور ہوئی تو حکومت کو فضیحت جھیلنی پڑی۔ متعددفوجداری مقدمات میں تقریباً 11 سال تک جیل میں رہنے کے بعد ضمانت منظور ہونے پر جب 10 ستمبر کو وہ بھاگلپور جیل سے رہا ہوئے تو ان کے قافلے میں صحافی راجدیو رنجن قتل کا اہم ملزم بھی شامل تھا۔ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد حکومت کو چوطرفہ تنقید برداشت کرنی پڑی۔ 13مئی کی رات ایک اہم ہندی روزنامے کے صحافی راجدیو کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں اہم ملزم لڈڈن میاں ہے جو محمد شہاب الدین کا قریبی بتایا جاتا ہے ۔ اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے وزیر اعلی نتیش کمار پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ وزیر اعظم بننے کی تمنا میں ریاست کی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام ہیں۔ قومی سطح پر اپنی شبیہ نکھارنے پر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے ریاست میں قانون کے علاوہ حالات مکمل طور پر درہم برہم ہوگئے ہیں۔ ان پر راشٹریہ جنتا دل کے دباؤ میں کام کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ نتیش حکومت راشٹریہ جنتا دل کے دباؤ میں آکر ممبر اسمبلی راج ولبھ یادو اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے خلاف عدالت میں مقدمے کو مضبوطی سے نہیں لڑ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ ضمانت پر رہا ہو گئے ۔ تاہم 30 ستمبر کو سیوان کے مشہور تیزاب قتل کے چشم دید گواہ راجیو روشن کے قتل کے معاملے میں پٹنہ ہائی کورٹ سے منظور ضمانت کو سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا۔ اس کے بعد اس دن محمد شہاب الدین نے سیوان کی عدالت میں خود سپردگی کر دی۔گزر رہے سال میں صرف حکمران پارٹیوں کو ہی اپنے ممبران اسمبلی کی وجہ سے فضیحت نہیں جھیلنی پڑی تھی بلکہ اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کو بھی اپنے رکن اسمبلی کے کارناموں کی وجہ سے شرمسار ہونا پڑا تھا۔ بی جے پی کے قانون ساز کونسلر ٹنناجي پانڈے کو 12 سال کی ایک چھوٹی سی بچی کے ساتھ پوروانچل ایکسپریس میں مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں 24 جولائی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
وزیر اعلی مسٹر کمار نے نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر عظیم اتحاد کی دیگر اتحادی پارٹی آر جے ڈی اور کانگریس سے مختلف رائے رکھتے ہوئے اس معاملے میں نریندر مودی حکومت کی کھلی حمایت کی۔آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ نے اس سلسلے میں مسٹر کمار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بہار کے وزیر اعلی ہی نہیں بلکہ عظیم اتحاد کے لیڈر بھی ہیں اور اس لحاظ سے انہیں الگ رائے نہیں رکھنی چاہیے تھی۔عظیم اتحاد میں نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں الگ الگ رائے سے فضیحت اتنی بڑھ گئی کہ مسٹر کمار کو آر جے ڈی رکن اسمبلی پارٹی کی میٹنگ میں جا کر یہ بتانا پڑ گیا کہ نوٹوں کی منسوخی سے عام لوگ پریشان ہیں اور ان کی پارٹی بھی اس سلسلے میں آر جے ڈی سے مختلف رائے نہیں رکھتی۔ بعد میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ عظیم اتحاد میں نوٹوں کی منسوخی کے معاملے میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور تمام متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار نے 30 دسمبر کے بعد پارٹی کی میٹنگ بلا کر نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر دی جا رہی حمایت پر نظر ثانی کرنے کی بات کہی ہے ۔آر جے ڈی کے صدر جناب یادو اسی سال جنوری ماہ میں نویں بار مسلسل پارٹی کے قومی صدر منتخب کئے گئے ۔ جب جنتا دل میں تقسیم کے بعد قومی جنتا دل کی تشکیل ہوئی تھی،وہ 1997 سے مسلسل اس عہدے پر برقرار ہیں ۔ بہار میں گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کراری شکست کے بعد ریاستی صدر منگل پانڈے کو دوبارہ موقع نہیں دیا گیا اور پارٹی کے ایم پی نتیانند رائے کو نومبر میں ریاستی صدر بنایا گیا۔ وزیر اعلی مسٹر کمار نے گزشتہ 10 سال سے زیادہ وقت سے منعقد کئے جا رھے ”جنتا دربار میں وزیر اعلی ” پروگرام کو اس سال مئی میں بند کر دیا۔ لوگوں شکایت کا حل ایکٹ نافذ کئے جانے کی وجہ سے اب اس پروگرام کو منعقد کرنا ضروری نہیں سمجھا گیا کیونکہ نئے ایکٹ کے نافذ ہونے سے لوگوں کی شکایات کو وقت کی حد پر دور کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے اب لوگوں سے تجاویز حاصل کرنے کے لئے ”لوک سمواد” پروگرام پانچ دسمبر سے شروع کیا ہے۔