واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ شمالی کوریا امریکہ تک وار کرنے والے جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا ۔مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے دعوے کے بعد ٹوئٹر پر اپنی رائے ظاہرکرتے ہوئے کہا، “ایسا نہیں ہو سکتا ۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اتوار کو کہا تھا کہ” جوہری ہتھیار وں سے لیس ملک شمالی کوریا بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم ) کے تجربہ کے قریب پہنچ گیا ہے ۔
شمالی کوریا نے سال 2016 میں مسلسل بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کیے ہیں، تاہم کچھ ماہرین یہ مان رہے تھے کہ ہم امریکہ تک وار کرنے والے جوہری صلاحیت پر مشتمل آئی سی بی ایم بنانے سے کافی دور ہیں۔
انہوں نے کہا تھا، ” آئی سی بی ایم کی کم از کم رسائی 5500 کلومیٹر تک ہے لیکن کچھ کو ایسے تیار کیا جا رہا ہے کہ وہ 10000 کلومیٹر کی دوری طے کر سکے ۔ شمالی کوریا سے کیلی فورنیا کا فاصلہ تقریبا 9000 کلومیٹر ہے ۔