کانپور۔بنکروں کے مفاد اور ہینڈلوم پروڈکٹس کی مارکیٹنگ میں تعاون کرنے کے مقصد سے نیشنل ہینڈلوم ترقیات کار پوریشن لمیٹیڈ (حکومت ہند) کی جانب سے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) ،کپڑا وزارت حکومت ہند کے زیر اہتمام گزشتہ کئی برسوں سے متعدد اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں جس میں ہینڈ لوم ایکسپو کا انعقاد بھی شامل ہے ۔ اس نمائش میں سات ریاستوں کی ۴۲ تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس سال نیشنل ہینڈلوم ترقیات کار پوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے ۲۰جنوری سے ۲ فروری تک مرچینٹس چیمبر آف اتر پردیش سیول لائنس کانپور میں اونی کپڑوںکی نمائش وفروخت کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جہاں کانپور کے شہریوں ہاتھ سے بنے ملک کی مختلف ریاستوں جیسے گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جموں کشمیر ، اتراکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں کی مختلف تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہاں اعلیٰ معیار کے اونی کپڑے دستیاب ہیں۔ یہ اطلاع نمائش انچارج ہری موہن
شرما نے دی ہے ۔