نئی دہلی(بھاشا) تازہ خریداری کے سبب دہلی تیل بازار میں آج چنندہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں ۲۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی۔ بازارذرائع کے مطابق ملیشیائی ڈیریویٹیو ایکسچینج میں اپریل ڈلیوری سودوں میں پام آئل کی وعدہ قیمت ۵ء ۱ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۷۷۸ ڈالر فی ٹن بولی گئی ۔ پامولین آر بی ڈی اور پامولین کانڈلا تیل کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۶۴۰۰ روپئے اور ۶ ہزار روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ خام پام تیل ایکس کانڈلا کی قیمت ۱۰۰ روپئے بڑھ کر ۵۳۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ سویا بین ریفائنڈ مل ڈلیوری تیل اندور اور سو یابین ڈگم کانڈلا تیل کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۷۳۰۰ روپئے اور ۷۰۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ وہیں اناج بازار میں آج ہلدی اور زیرہ کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق ہلدی کی قیمت ۱۰۰ روپئے تیزی کے ساتھ ۷۲۰۰ روپئے :۱۲۷۰۰؍روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ زیرہ عام اور اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیز ی کے ساتھ بالترتیب ۱۱۹۰۰ :۱۲۳۰۰؍ روپئے اور ۱۵۹۰۰ :۱۶۱۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔
اس کے علاوہ اناج بازار میں آج جوار میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ محدود کارو بار کے دوران بازار ذرائع کے مطابق جوار پیلا ا ور سفید کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۵۰۰ :۱۵۵۰ روپئے اور ۲۴۰۰
:۲۶۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔