بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایورڈز میں پاکستانی فنکاروں کے نام ا?تے ہی بھارت میں تعصب کی لہر پھیلنا شروع ہوگئی۔ پاکستانی فنکاروں کے ایورڈ شو میں شریک ہونے پر بھارتی فلمساز نے شرکت کرنے سے ہی انکار کردیا۔
14 جنوری کو ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان معاون اداکار، کلاسیکی گائیکی کے شہنشاہ راحت فتح علی اور پاپ اسٹار عاطف اسلم بہترین گلوکار اور منفرد ا?واز والی قر? العین بلوچ بہترین گلوکارہ کے لیے مقابلے پر ہیں۔
پاکستانی فنکاروں کی نامزدگی بھی بھارتیوں کو ایک ا?نکھ نہ بھائی،متعدد بار فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرنے والی ایک بھارتی فلمساز کہتی ہیں ایسے ایوارڈ شو جہاں پاکستانی فنکاروں کو بلایا جائے وہاں نہ جائیں گے نہ ہی کوئی ایوارڈ وصول کرینگے۔
مودی کی جماعت کیسے پیچھے رہتی، فوراً پاکستان مخالفت میں میدان میں کود پڑی، بی جے پی ترجمان شائنا نانا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر غور کر رہے ہیں تو پاکستانی فنکار یہاں کیسے ا?سکتے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا لوہا تو منوا لیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتیوں کا ظرف فن اور سیاست کو لگ رکھ پاتا ہے یا نہیں۔