اسٹراسبرگ:سوئٹزرلینڈ کی یوروپین انسانی حقوق عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سہ تعلیم اسکولوں میں مسلم لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کلاس لینی ہی پڑے گی۔سوئٹزرلینڈ کے مسلم جوڑے نے یورپین کورٹ اور ہیومن رائٹس (ای سی ایچ آر) میں لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی نہ کرانے کے سلسلے میں مقدمہ دائر کیا تھا۔عدالت نے مسلم والدین کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوئس حکام کا کورس کو نافذ کرانے اور بچوں کو معاشرے میں کامیابی سے گھلانے -ملانے کے لئے کیا گیا فیصلہ جائز ہے ۔حالانکہ عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایسی کلاسوں کو لازمی بنانا مذہبی آزادی میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے ۔ عدالت نے کہا کہ سماجی انضمام کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔سوئٹزرلینڈ کے باسل اور بہت سے دوسرے شہروں میں سوئمنگ سیکھنا لازمی ہے ۔