حیدرآباد: محکمہ سیاحت کی جانب سے مختلف فیسٹول منائے جاتے ہیں جو ریاست کے اندرونی اور بیرونی سیاحوں کیلئے پُرکشش ہوتے ہیں ۔اس مرتبہ محکمہ سیاحت نے 12 جنوری تا 17جنوری شہر میں Kiteفیسٹول کا اہتمام کیا ہے جس میں مختلف ممالک کے شائقین حصہ لے رہے ہیں۔ تلنگانہ میں سنکرانتی کے دوران خاص کر حیدرآباد میں آسمانوں پر پتنگ بازی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انٹر نیشنل کائیٹ فیسٹول 2017کو سماجی کاز کیلئے منعقد کیا جارہا ہے جس میں تقریباً 50 ہزار وزیٹرس حصہ لیں گے ان میں لڑکیاں بھی شامل ہوں گی۔
اس فیسٹول میں 17 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ پیوپلز پلازہ نکلیس روڈ پر17 جنوری کو پری فیسٹول ایونٹ منعقد ہوگا۔ 13، 14 اور 15جنوری کو آغا خاں اکیڈیمی میں پتنگ بازی ہوگی۔