لکھنؤ(نامہ نگار)حسن گنج علاقہ میں اتوار کی رات موٹرسائیکل سوار تین بدمعاش ایک بسکٹ تاجر سے نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔حسن گنج کے بانس منڈی علاقہ میں رہنے والا سمیع بسکٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی رات تقریباً ۹بجے سمیع اپنا کام ختم کرکے تقریباً ۹بجے پیدل گھر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں موہن میکن کے نزدیک موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اس کو گھیر لیااور رقم چھیننے کی کوشش کی۔ سمیع نے بدمعاشوں کی مخالفت کی تو اس کو بری طرح ماراپیٹا اور جیب میں رکھے ایک ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی سمیع نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بدمعاشوںکو تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے اس معاملہ میں تین نامعلوم
بدمعاشوں کے خلاف لوٹ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔