نئی دہلی: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت نے کہا ہے کہ ان کی اتحادی سبھی پارٹیاں انکے ساتھ ہیں اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں وہ ملکر مقابلہ کریں گے ۔ مسٹر راوت نے کانگریس کے سرکاری صفحے پر آج ٹویٹ کر کے کہا، “اتراکھنڈ میں کانگریس ملکر انتخابات لڑنے جا رہی ہے ۔ تمام اتحادی بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ “ریاست میں کانگریس کو بہوجن سماج پارٹی کے تین، اتراکھنڈ کرانتی دل کا ایک اور تین آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ لیڈر انتخابی ماحول کے درمیان ریاستی حکومت پر گھپلوں کا الزام لگا رہے ہیں اور باقاعدہ طور پر یہ بات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ان چھوٹے کارکنوں کو شاید یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ اتراکھنڈ میں جتنے گھپلے ہوئے ہیں ان کو انجام دینے والے تمام گھپلے باز بی جے پی کی گود میں بیٹھے ہیں۔