پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے سگرہ گاوُں میں گزشتہ شب ماں کے پیسہ نہ دینے پر شرابی بیٹے نے گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی ۔شدید زخمی حالت میں وہ الہ آباد میں زیر علاج ہے ۔پولیس ترجمان کے بموجب سریش بہادر سنگھ نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بیٹا اجئے کمار سنگھ (40) شراب کا عادی ہے ۔وہ گزشتہ شب اپنی ماں سے شراب کے پیسہ مانگ رہا تھا منع کرنے پر اس نے ناجائز پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اسے شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے الہ آباد منتقل کر دیا ۔معاملہ درج کرکے وقوعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔