لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی کل اپنے 61 ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کر کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ‘جیت کا تحفہ’ مانگ سکتی ہیں۔
محترمہ مایاوتی کی سالگرہ تقریب سادہ طریقے سے منائے جانے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن کی اس بات پر گہری نظر رہے گی کہ اس دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
اس موقع پر صوبے کے تمام 75 اضلاع میں سرگرم کارکنوں کی طرف سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔
پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے آج یہاں بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تقریب سادہ انداز میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر بہن جی کو کوئی تحفہ وغیرہ بھی نہیں دیا جائے گا۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر محترمہ مایاوتی پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔ الیکٹرانک چینلز کی طرف سے اس کا راست نشر کیا جائے گا جس سے کارکنوں کو پارٹی سربراہ کی ‘ہدایات’ مل سکیں۔