مرینا:مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں شادی نہیں ہونے سے مایوس ایک بیٹے نے اپنے والد کی درانتی
سے گلا کاٹ کر بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
سبل گڑھ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نریکا کا پورہ رہائشی ادے بھان ملاح (25) کی کسی وجہ شادی نہیں ہو پا رہی تھی۔
وہ اپنی شادی کے لیے اپنے والد جگنو ملاح (65) پر مسلسل دباؤ بنا یا کرتا تھا۔ اسی دوران کل دونوں باپ بیٹوں کے درمیان ایک
بار پھر تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ میں ادے بھان نے اپنے والد کا درانتی سے گلا کاٹ دیا، جس سے اس کی وہیں موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن لواحقین اور پڑوسیوں نے اسے پکڑ کر پولیس
کے حوالے کر دیا۔ سبل گڑھ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔