بدایوں: اترپردیش میں بدایوں کے الاپور علاقے میں بدایوں-فرخ آباد شاہراہ پر الیکشن کمیشن کے فائنگ اسکوارڈ
نے آج گاڑی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے تیس لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی۔ اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
اسکوارڈ انچارج اور سیکٹر مجسٹریٹ اجے کمار نے بتایا کہ بدایوں-فرخ آباد شاہراہ پر الاپور قصبے کے قریب تراھے پر گاڑیوں کی چیکنگ
کے دوران بدایوں کی جانب سے آنے والی ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی اور اس کے اندربیگ میں رکھے 30 لاکھ
روپے برآمد ہوئے ۔ برآمد روپیوں میں 20 لاکھ 2000 کے نئے نوٹ اور دس لاکھ روپے 500 اور کچھ 100 روپے کے نوٹ تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ کار میں چار افراد سوار تھے اور انہوں نے اس رقم سے متعلق کسی بھی طرح کے دستاویز پیش نہیں کئے ۔
چاروں کو برآمد روپیوں سمیت گاڑی کے ساتھ الاپور پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے اور اس کی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ کو دے دی گئی ہے ۔
انکم ٹیکس محکمہ کے اہلکار حراست میں لئے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔