شملہ: ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ اور دیگر بالائی علاقوں منالی، کفری، نرکنڈہ میں تازہ برف باری اور نچلے علاقوں میں لگاتار بارش ہونے کی وجہ سے یہاں ٹھنڈ کافی بڑھ گئی ہے ۔
محکمہ موسیات کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ سیاحتی مقام منالی میں چھ سینٹی میٹر برفباری ہوئی، جبکہ لاہول اسپتی ضلع کا داخلی دروازہ سمجھے جانے والے رہتانگ درہ علاقہ میں 40 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ برف باری ہوئی ہے ۔لاہول اسپتی ضلع کے ہی کیلانگ اور کنور ضلع کے کلپا میں بھی برف پڑی ہے ۔
شملہ سولان ،سرمور ،بلاسپور ، ہمیرپور، منڈی اور کلو ضلعوں میں کل رات سے لگاتار بارش ہورہی ہے ۔رات کا درجہ حرارت صفر سے نیچے پہنچ جانے سے پوری ریاست میں شدید سردی جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹہ کے دوران بالائی اور درمیانی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش اور برفباری نیز نچلے علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔