ملبورن۔ہندوستان کی ٹاپ خواتین ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزازمبابوے کی اپنی جوڑی دار کارا بلیک کے ساتھ سال کے پہلے گرینڈسلیم آسٹریلین اوپن میںآج خواتین ڈبلس کے کوارٹر فائنل میں ہار گئیں۔ ثانیہ -بلیک کی چھٹی سیڈ یافتہ جوڑی کو ٹاپ سیڈ سارا ایرانی اور رابرٹا کی جوڑی نے ایک گھنٹہ اٹھائیس منٹ میں شکست دی۔ ٹاپ سیڈ یافتہ اطالوی جوڑی سے پہلا سیڈ ہارنے کے بعد ثانیہ -بلیک کی جوڑی نے دوسرے سیڈ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ اپنے نام کرلیا اس کے بعد آخر اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی ثانیہ -بلیک کی جوڑی ایک وقت آگے چل رہی تھی لیکن ٹاپ جوڑی نے اپنے بہترین کھیل کی واپسی کی اور پچپن منٹ تک چلے تیسرے سیٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ جیت کے بے حد نزدیک آکر ثانیہ -بلیک کا ہارنا کافی مایوس کن رہا۔