کانکن (میکسیکو): میکسیکو میں مقبول ساحل سمندر اور ریزارٹ شہر کانکن میں اٹارنی جنرل کے دفتر کے باہر کچھ حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔کیونٹانا رو صوبے کے پولیس سربراہ رڈولف اینجل کامپوس نے یہ اطلاع دی۔صوبے کے گورنر کارلوس جوکین نے بتایا کہ فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور تین مشتبہ مسلح شخص شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں صورت حال کنٹرول میں ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی فورس بھیجی جا رہی ہے ۔ عام شہری اور ان سے ملنے والے لوگ بے فکر رہ سکتے ہیں۔اس سے قبل پیر کو پلایا ڈیل کارمین ریزارٹ میں واقع ایک نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص نے اندھادھند گولیاں چلائیں جس سے پانچ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔