سڈنی:جنوبی بحرالکاہل ملک سلیمان جزیرے میں آج زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر6.8درج کی گئی۔زلزلے کا مرکز 33کلومیٹر گہرائی میں تھا۔فوری طور پر کسی طرح کے جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ہوائی میں واقع پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔