کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ دوروزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ2.35لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کی پیشکش سامنے آئی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے آج کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ دو روز سمٹ میں 2.35لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی پیش کش کی گئی ہے ۔
دوروزہ بزنس سمٹ کے اختتامی تقریب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 61,765کروڑ روپے کی سرمایہ کاری تجویز سامنے آئی ہے ۔جب کہ میڈیم اور چھوٹے صنعت میں 50,710 کروڑ ، شہری ترقی میں 38,810 ،شعبہ نقل و حمل میں 27000کروڑ روپے کی سرمایہ کی پیش کش کی گئی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ بندی کے اس دور میں 2.35لاکھ کروڑ روپے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔جب کہ گزشتہ دو بزنس سمٹ میں 4.93لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کی گئی تھی جس میں سے 40فیصد پر کام جاری ہے ۔.
خیال رہے کہ پہلی مرتبہ 29ممالک کے تجارتی وفود نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کا حق ہے کہ سرمایہ کار یہاں آئیں اور تجارت کریں ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ بایاں محاذ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست بدحالی کی طرف گامزن تھی ۔مگر ہم مسلسل محنت کررہے ہیں ۔