نئی دہلی: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں موجودہ ہوائی اڈے کی صلاحیت میں توسیع او روہاں نئے ٹرمنل عمارت کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت نے آج 11.35 ایکڑ زمین کی منتقلی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میںآج ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ا ے اے آئی) کو انیس آباد میں 11.35 ایکڑ رقبہ زمین دینے کے بدلے میں اتنی ہی زمین ریاستی حکومت کو منتقلی کو منظوری دے دی گئی۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر مجوزہ زمین ہوائی اڈے کی توسیع اور نئے ٹرمنلوں کی عمارت کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ دیگر ڈھانچہ جاتی سہولیات سے متعلق عمارتیں بھی اس زمین پر تعمیر کی جائیں گی۔ ریاستی سرکار نے بھی اصولی طور پر اس زمین کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے ۔
پٹنہ ہوائی اڈے پر موجودہ ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر پچاس ہزار مسافر سالانہ کی سہولت کے مقصد سے تعمیر کی گئی تھی لیکن 15 لاکھ مسافر سالانہ اس عمارت کا استعمال پہلے سے ہی کررہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ٹرمنل کی بلڈنگ میں زبرست بھیربھاڑ ہوجاتی ہے ۔ اس نئی ٹرمنل بلڈنگ میں سالانہ 30 لاکھ فضائی سیاحوں کی گنجائش کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ ہوائی اڈے کی اہلیت میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام الناس کو بھی سہولت فراہم ہوسکے گی۔