یٹہ:وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر چل رہے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے چھاپہ مارکر کمپوٹر اور کئی دستاویزوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق گورو اگروال نام کے ایک شخص نے اس کی شکایت وزیر اعظم دفتر سے کی تھی۔وزیر اعظم دفتر کی ہدایت پر انسٹی ٹیوٹ کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔سی بی آئی انسٹی ٹیوٹ سے ملے دستاویزوں کی جانچ کررہی ہے ۔سی بی آئی، انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین جگموہن ،ڈائیریکٹر اتل سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے ۔