نئی دہلی: انڈین مسلم لیگ کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ای احمد کا آج علی الصباح انتقال ہو گیا۔ مسٹر ای احمد کو کل پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ ا تھا اور وہ اپنی نشست سے گر پڑے تھے ۔
جس کے بعد انہیں فوری طور پر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا جہاں منگل کی دیر رات ان کا انتقال ہو گیا۔ 78 سالہ مسٹرای احمد کیرالہ کے ملا پورم پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ تھے ۔ وہ منموہن سنگھ حکومت میں مرکزی وزیر مملکت رہے ۔ مسٹرای احمد 1982 سے 1987 تک کیرالہ کابینہ میں بھی وزیر رہے ۔