بادل (لمبی): پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے کہا ہے کہ ان کی لڑائی وزیر اعلی کے عہدے کے لئے نہ ہوکر ملک اور ریاست کے لیے ہے ۔
انہوں نے اپنے حریف کانگریس امیدوار کیپٹن امرندر سنگھ کو ‘دل بدلو’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکالی دل نے کیپٹن سنگھ کو وزیر بنایا اور انہوں نے ان کی صدارت میں کام کیا لیکن چار بار پارٹی بدلی اور کانگریس میں چلے گئے ۔
انھوں نے کیچڑ اچھالنے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف ستھری سیاست کے لئے مہلک ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘مجھ پر بدعنوانی کے الزام لگائے گئے لیکن میں ایسی گھٹیا سیاست میں یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی آج تک کسی پر میں نے کیچڑ اچھالا اور نہ ہی ہماری سوچ ایسی ہے ۔’
اکالی۔بی جے پی حکومت کی اکثریت کے ساتھ آنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی کاموں پر مینڈیٹ ملے گا۔ اتحاد کو 80۔70 کے درمیان نشستیں ملیں گی۔ لوگوں نے گزشتہ انتخابات میں ترقی کی بنیاد پر اقتدار سونپا اور اس بار بھی ایسا ہونے جا رہا ہے ۔ لُمبی اسمبلی حلقہ سے امیدوار مسٹر بادل نے بادل گاؤں میں مع اہل و عیال ووٹ ڈالنے کے بعد پراعتماد لہجے میں کہا، ‘میں سیاست میں سرگرم رہوں گا اور جب تک مجھ میں سانس ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔’
انہوں نے کہا، ‘گزشتہ دو دنوں میں خرابی صحت کی وجہ سے لوگوں سے نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت سو فیصد بننے جا رہی ہے ۔’ انہوں نے کہا کہ لوگ پنجاب میں امن برقرار رکھنے کیلئے نکسلی پارٹی عام آدمی پارٹی کو مسترد کر دیں گے ۔
مرکزی وزیر ہرسمرت کور نے کہا کہ کانگریس کے بھٹنڈا شھري سیٹ سے امیدوار من پریت بادل کو پہلے بھی لوگ انکار چکے تھے جب انھوں نے پنجاب پیپلز پارٹی قائم کرکے سابقہ [؟][؟]اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کیا تھا اور اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا۔
نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ عوام کانگریس اور باہر کے لوگوں کو موقع نہیں دیں گے کیونکہ آپ پارٹی ریاست میں افراتفری کا ماحول بنانا چاہتی ہے ۔