نئی دہلی(بھاشا) دہلی تیل بازار میںآج خوردنی تیل کی قیمتوںمیں ۲۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی گراوٹ درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق ملیشیائی ڈیریویٹیو ایکسچینج میں پام آئل کی وعدہ قیمت ۷ء ۰ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۷۷۲ ڈالر فی ٹن بولی گئی۔ مونگ پھلی مل ڈلیوری گجرات اور بنولا مل ڈلیوری ہریانہ تیل کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۷۸۰۰روپئے اور ۶۱۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ سرسوں ایکسپلر تیل دادری کی قیمت ۱۰۰ روپئے گر کر ۷۲۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ پامولین آر بی ڈی اور پامولین کانڈلا تیل کی قیمت ۲۰۰ روپئے کے نقصان کے ساتھ بالترتیب ۶۲۰۰روپئے اور ۵۸۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ سویا بین رفائنڈ مل ڈلیوری اندور اور سویا بین ڈگم کانڈلا تیل کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۷۱۰۰ روپئے اور ۶۸۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ وہیں اناج بازار میں آج باسمتی چاول کی قیمتوں میں ۲۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی گراوٹ درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق باسمتی چاول عام اور پوسا ۱۱۲۱قسم کی قیمت بالترتیب ۸۹۰۰ :۹۲۰۰ روپئے اور ۸۳۰۰:۸۹۰۰روپئے گھٹ کر بالترتیب ۸۸۰۰:۹۱۰۰ روپئے اور ۸۲۰۰ :۸۷۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ اس کے علاوہ کرانہ بازار میں آج دھنیا اور زیرہ کی قیمتوںمیں آج ۲۰۰ روپئے تک کی تیزی درج کی گئی۔