میلبورن:عظیم بلے باز رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اس وقت دنیا کا نمبر ایک ون ڈے بلے باز ہے لیکن ابھی اسے ٹسٹ کرکٹ میں عظیم نہیں کہا جا سکتا۔پونٹنگ نے سڈنی مارننگ ہیرالڈسے کہاکیا وہ دنیا کا بہترین بلے باز ہے۔ جی ہاں، وہ ہے۔ وہ چھ سات ماہ پہلے ہی تھا اور وہاں سے اس نے نئے معیار قائم کر دیئے ہیں ۔کوہلی کی کپتانی میںہندوستان نے ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو ٹسٹ سیریزمیں شکست دی۔ اب وہ ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔
پونٹنگ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے کوہلی اور نکھرے گا۔انہوں نے کہاابھی اس کو بہترین کہنا جلد بازی ہوگی۔ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں وہ سب سے بہتر ہیں۔ اس کا ون ڈے ریکارڈ بہترین ہے لیکن ٹیسٹ کے لئے ابھی اسے تھوڑا وقت اور دیناہوگا۔انہوں نے کہاٹسٹ کرکٹ میں ابھی اسے اچھا نہیں کہا جا سکتا۔
عظیم کھلاڑی تندولکر، لارا، کیلس جیسے ہوتے ہیں جو 120، 130 یا 200 ٹسٹ کھیل چکے ہیں۔ وراٹ تو ابھی آدھا بھی نہیں کھیلا۔آسٹریلوی ٹیم کے ہندوستان کے دورے کے بارے میں پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہندوستانی ٹیم پر دباؤ بنانے کیلئے کوہلی پر روک لگانا ہوگا۔انہوں نے کہاوراٹ کوہلی کے بارے میں یہ اہم بات ہے کہ کوئی بھی کشیدگی ہونے پر وہ اپنے آرام زون سے تھوڑا سا باہر آ جاتا ہے۔ وہ کافی جارحانہ ہو جاتا ہے جو اس کے لئے بھی اچھا ہو سکتا ہے اور مخالف ٹیم کے لئے بھی۔انہوں نے کہاوہ کافی جزباتی ہے اور جارحانہ بھی۔ہندوستان میں کھیلنے سے میںنے تو یہ ہی سیکھا ہے کہ میزبان کولے بنانے سے روکنا ضروری ہے۔