گورکھپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے مھاکمبھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی
(بی جے پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) -کانگریس اتحاد کا ڈنکا بھلے ہی بج رہا ہو مگر مشرقی اتر پردیش کی 62 سیٹوں پر چھوٹی پارٹیاں بڑوں کی ہار۔ جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔بستی زون کی 13 نشستوں کیلئے انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 27 فروری کو پولنگ ہوگی جبکہ چھٹے مرحلے میں گورکھپور اور اعظم گڑھ زون کی 49 نشستوں پر چار مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ بستی زون میں ڈاکٹر ایوب کی پیس پارٹی اور ڈاکٹر سنجے نشاد کی قیادت والے نشاد ایکتا منچ نے بڑی پارٹیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ پیس پارٹی مسلم ووٹوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے وہیں سنجے نشاد اپنی ذات کے ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پیس پارٹی نے خلیل آباد اور سدھارتھ نگر ضلع کے ڈومریا گنج اسمبلی سیٹ پر جیت درج کی تھی۔