بالاسور: ہندوستان نے آج عبدالکلام جزیرے سے میزائل سے میزائل کو روکنے کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے ۔
آئی ٹی آر کے ذریعہ نے بتایا ہے کہ میزائل کو پونے آٹھ بجے چھوڑا گیا اس نے زمین کے ماحول میں 50 کلو میٹر کی بلندی پر دوسری طرف سے چھوڑے گئے میزائل کو نشانہ بنایا۔ اسے PDV مسن کا نام دیا گیا ہے ۔ پی ڈی وی انٹرسیپٹر میزائل کو دو مرحلوں والا دوسرا میزائل دونوں کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔
علامتی دشمن کا بیلسٹک میزائل خلیج بنگال میں کھڑے بحری جہاز سے چھوڑا گیا اور خود کار نظام کے ذریعہ راڈار کے ذریعے نشانہ کا پتہ لگاکر اس کا تعاقب کیاگیا ۔ یہ بھی پتہ لگایا گیا کہ وہ کس سمت میں جائے گا اور اسی جگہ پہلا میزائل داغا گیا اور اس نے دشمن میزائل کو مارا گرایا۔