چینئی: آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا نے آج وزیراعلی او پنیر سیلوم اور ان کے حامی رہنماؤں او ر عہدیداروں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پارٹی سے برخاست کردیا۔
آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد جمع کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے قصور وار قرار دیئے جانے کے چند گھنٹے پہلے تک وزیراعلی کا خواب دیکھنے والی محترمہ ششی کلا نے مسٹر پنیر سیلوم اور دیگر رہنماؤں کو عہدیداروں کو پارٹی کے اصولوں کے خلاف کام کرنے کے الزام میں برخاست کردیا۔محترمہ ششی کلا نے یہاں بتایا کہ مجموعی طور پر 20 افراد کو پارٹی سے برخاست کیا گیا ہے ان میں مسٹر پنیر سیلوم ، اسکول تعلیم کے وزیر پانڈیا راجن، سابق وزیر سی پونین شامل ہیں۔