گورکھپور (نامہ نگار)وشوہندو مہاسنگھ کے علاقائی صدر بھکاری پرجاپتی نے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ مرکز و ریاست کی پالیسیوں کے سب ان حکومتوں کے گرنے کی وجہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی کے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی کی ۲۳جنوری کو ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کے سلسلہ وشوہندو مہاسنگھ کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
مہانگر صدر پھول چند نشاد نے کہا کہ مہاسنگھ کی مہانگر ضلع شاخیں لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔